نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر پراشانت چوپڑا اپنی سالگرہ پر ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے۔رنجی ٹرافی میں پراشانت نے ایک دن میں 271 رنز بنانے کا ملکی ریکارڈ بھی قائم کیا، بطور اوپنر اچھی پرفارمنس کی وجہ سے ان کا موازنہ سہواگ سے کیا جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ سابق عظیم بیٹسمین کے ساتھ موازنہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔یاد رہے کہ پراشانت سے قبل کولن کوڈرے (1962) اور رامن لامبا (1995) نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔