نئی دہلی(اے پی پی) نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ نے چین کے سامنے اپنی صلاحیت دکھانے کیلئے جنگی طیاروں کی نمائش کی۔ جس میں اندرون بھارت تیار کیے جانے والے پہلے لڑاکا طیارے تیجاس، روسی ساختہ طیارے سوخوئی اور امریکی طیارے سی۔17 کی نمائشی پروازیں بھی کی گئیں۔ اس موقع پر بھارتی ائیر چیف مارشل برندر سنگھ دھنوا کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی خطرے یا اشتعال انگیز اقدام کی صورت میں فوری طور پر تمام فوجی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں۔