اسلام آباد ( اے پی پی ) اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن کے تحت سینٹ کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ اجلاس چیئرمین سینٹ نے آئین میں دیئے گئے اختیارات کے تحت طلب کیا ہے جس میں اہم قومی نوعیت کے امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔