سندھ گورنمنٹ اسپتال ناگن چورنگی کے عملے کو 6ماہ سے تنخواہ نہیں ملی

کراچی( ہیلتھ رپورٹر /نیوز رپورٹر ) سندھ گورنمنٹ ہسپتال ناگن چورنگی کے ڈاکٹرز اور عملے کو تنخواہیں نہ ملنے پر تشویش کا اظہار،سرکاری ہسپتال کو این جی اوچلا رہی ہے ،ملازمین 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اور نارتھ کراچی کے صدر محمد اسلم نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال ناگن چورنگی کے ملازمین کو گذشتہ 6ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدیدتشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال ناگن چورنگی کو جس این جی او کو دے دیا گیا ہے وہ ڈاکٹر زاور عملے کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کررہی جس کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی جنم لی چکی ہے۔ پاسبان حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملازمین کو نتخواہوں کی عدم ادائیگی کاسختی سے نوٹس لے اور چھ ماہ کی تنخواہ کی ملازمین کو یکمشت ادائیگی کے لئے سخت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ وہ گذشتہ روز نارتھ کراچی کے دفتر میں آئے ہوئے سندھ گورنمنٹ ہسپتال ناگن چورنگی کے ملازمین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ رہنمائوں نے کہا کہ مذکورہ ہسپتال کی این جی او جب ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کرسکتی تو انہیں ہسپتال کیوں دیا گیا ۔ ملازمین کو ان کا حق دیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن