افغانستان : خودکش حملہ ، دھماکہ ،انتخابی امیدوار سمیت 13ہلاک، 11افراد زخمی

کابل (اے ایف پی + آن لائن) افغانستان میں بم دھماکے، خودکش حملے میں انتخابی امیدوار سمیت 13 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا صوبہ فرح کے ضلع پوشت روڈ میں پانچ طالبان اپنا ہی نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے مذکورہ صوبے میں رواں سال کے آغاز سے سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا بمبار نے لشکر گاہ میں 20 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں امیدوار صالح محمد استکزئی کے کمپین آفس میں داخل ہوکر خود کو اڑا لیا۔ فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ صدر اشرف غنی نے مذمت کرتے کہا عوام دہشت گردوں کو الیکشن کا انعقاد روکنے نہیں دینگے وہ جمہوریت پسند ہیں۔ یاد رہے طالبان نے ایک روز قبل حملوں کی دھمکی دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...