لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹر لسٹوں کے حصول کیلئے دائر درخواست نمٹا دی اور حکم دیا الیکشن کمشن خواجہ سعد رفیق کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا الیکشن کمشن اوورسیز پاکستانیوں کی مرتب شدہ لسٹ فراہم نہیں کر رہا، الیکشن کمشن کو متعدد درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، وکیل نے قانونی نقطہ اٹھایا الیکشن کمشن نے آرٹیکل 84 اے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹرز کی رجسٹریشن کی اور الیکشن کمشن نے اعتراضات سنے بغیر اوورسیز ووٹرز سے متعلق الیکشن رولز پبلش کیے، درخواستگزار وکیل نے دعویٰ کیا اوورسیز پاکستانی پہلے ہی انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ ہیں وکیل نے استدعا کی عدالت الیکشن کمشن کو اوورسیز کی لسٹ فراہم کرنے کا حکم دے اور الیکشن کمشن کو ڈبل ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا حکم دے عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمشن کو بھجوا دی اور حکم دیا درخواستگزار کی دادرسی کے لیے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔
تارکین ووٹ
تارکین وطن کو ووٹ،الیکشن کمشن سعد رفیق کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے: ہائیکورٹ
Oct 10, 2018