سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے 2 گروپوں میں تصادم، لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال

Oct 10, 2018

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) قتل کے مقدمہ کی سماعت کے لئے سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے دونوں گروپوں میں گھمسان کی لڑائی ہو گئی۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے پر تھپڑوں، لاتوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ایک دوسرے کی خوب درگت بنا ڈالی۔ فریقین کی لڑائی کے دوران سیشن کورٹ کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے فریقین کے درمیان بیچ بچائو کی کوشش کی لیکن دونوں طرف سے لڑنے والے قابو میں نہیں آ رہے تھے۔ آخر کار سکیورٹی اہلکاروں کی مزید نفری آئی اور فریقین کے افراد کو حراست میں لیکر تھانہ اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
گھونسوں کا استعمال

مزیدخبریں