اسلام آباد:غیرمنافع بخش اداروں کیلئے قوانین سخت کئے جارہے ہیں: پاکستانی حکام

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے۔ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف وفد کو بتایا گیا کہ غیر منافع بخش اداروں سے متعلق کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی غیر منافع اداروں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی ہے اور قوانین کو سخت کیا جا رہا ہے۔ فنڈنگ کرنے والے افراد کا ڈیٹا ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی ان اداروں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ غیر منافع بخش اداروں کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے اقدامات کیے گئے ہیں غیر منافع بخش اداروں کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کی جا رہی ہے۔ پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف وفد کو منی لانڈرنگ قوانین میں مجوزہ ترامیم سے آگاہ کیا۔ مجوزہ ترامیم کی منظوری کے بعد پاکستان دوسرے ممالک کو درکار معلومات فراہم کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...