اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کی سفارش کردی۔ پاکستان نے 8 ماہ سے نئی ہائی کمشنر کے ایگریما کیلئے درخواست دی ہے۔ سید ثقلین کے ایگریما کی درخواست 20 جنوری کو دی گئی۔ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود بنگلہ دیشی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی 18 فروری کو ریٹائر ہوگئے تھے۔ دفتر خارجہ نے ایگریما نہ دینے پر 3 بار بنگلہ دیشی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو طلب کیا۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔