حلقہ این اے 60 میں انتخابی مہم چلانے پر شیخ رشید کو شوکاز نوٹس

Oct 10, 2018

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو حلقہ این اے 60میں انتخابی مہم چلانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے دو روز میں جواب طلب کر لیا۔ منگل کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ وزراء رکن اسمبلی کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے شیخ رشید سے دو روز میں شوکاز نوٹس پر جواب طلب کر لیا۔ تحریری وضاحت نہ ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شیخ رشید حلقہ این اے 60میں اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

مزیدخبریں