اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلے مستعفی

واشنگٹن (ا ے ایف پی) اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلے نے استعفیٰ دیدیا اور صدر ٹرمپ نے استعفیٰ منظور کرلیا۔ نکی ہیلے نے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو رواں برس کے اختتام تک چھوڑ دیں گی۔ وائٹ ہائوس آفس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلے کو خاص شخصیت قرار دیا اور بتایا کہ نکی ہیلے نے 6 ماہ قبل ہی آگاہ کردیا تھا کہ وہ کچھ وقت کے لئے رخصت چاہتی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نکی ہیلے کے ساتھ مل کر متعدد مسائل کا حل تلاش کیا۔ 46 سالہ نکی ہیلے نے 2020 میں صدارتی امیدوار بننے سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...