لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) فیملی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے بیٹے کی ملاقات کے معاملہ پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔ فیملی عدالت کے جج سید فہیم الحسن نے خرم خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسکی سابقہ بیوی فضہ بتول کے گھر بچے سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا۔ سابقہ بیوی کے گھر اسکی جان کو خطرہ ہے۔ بیوی بچے سے ملاقات بھی نہیں کرواتی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ احاطہ عدالت میں ملاقات کا شیڈول طے کیا جائے۔ فاضل عدالت نے سماعت کے بعد فریقین کے وکلاء کو 20 اکتوبر کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔