پاک بحریہ کے جہاز ’’سیف‘‘ کا ترکی کی اکساز بندرگاہ کا دورہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے ترکی کی بندرگاہ اکساز کا دورہ کیا اور دو طرفہ بحری مشقوں او ر دوسری پاک ترک باہمی مشق میں حصہ لیا۔ان مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ حربی، فنی اور عملی صلاحیتوں کے فروغ کے ذریعے آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ دورے کے دوران کمانڈر کراچی، ریئر ایڈمرل آصف خالق نے سربراہ پاک بحریہ کی نمائندگی کی۔آپ نے ترک بحریہ کے سینئر افسران اور دیگر حکام سے ملاقاتیںکیں جس میں ریئر ایڈمرل سیمیح اوزنگک، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اکساز نیول بیس اور ریئر ایڈمرل حسن اوزیرت، سدر ن ٹاسک گروپ کمانڈر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران، کمانڈر کراچی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے ترک عوام کے لئے بالعموم اور ترک بحریہ کے لئے بالخصوص نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن