پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتانی کی دوڑ میں عمران بٹ کا پلڑابھاری

Oct 10, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتانی کی دوڑ میں عمران بٹ کا پلڑا بھاری ہے جبکہ عرفان سینئر کے خلاف ٹیم مینجمنٹ متحد ہوگئی۔ فیڈریشن کے ایک اعلی عہدیدار بھی قومی ٹیم کی کمان عمران بٹ کو سونپنے کے حق میں ہیں تاہم حتمی فیصلہ صدر فیڈریشن بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر 11 اکتوبر کو کراچی میں شیڈول ٹرائلز کے موقع پر کریں گے۔ کراچی میں قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم کی تربیت کا رسمی سیشن دوبارہ شروع ہواہے جس کے اختتام پر قومی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کی سربراہی میں قومی ہاکی ٹیم کا انتخاب عمل میں لائے گی جو کہ اومان میں ہونے والی ایشین چیمپینز ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتانی کی دوڑ میں شامل عمران بٹ جوکہ ٹیم کے کوچ ریحان بٹ کے حقیقی بھائی ہیں کا پلڑابھاری نظرآرہا ہے۔

مزیدخبریں