پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی مستعفی

Oct 10, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی دست راست نائلہ بھٹی مستعفی ہو گئیں۔ چیئرمین پی سی بی نے نائلہ بھٹی کا استعفی منظور کر لیا ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق نائلہ بھٹی نے اپنی زاتی مصروفیات کی بناپر استعفیٰ دیا ہے جسے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے منظور کر تے ہوئے نائلہ بھٹی کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں ملازمت دوران خدمات کو سراہا ہے ۔نائلہ بھٹی پی ایس ایل کی پراجیکٹ دائریکٹر کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ اور سیلز کے شعبوں کی بھی دائریکٹر تھیں۔

مزیدخبریں