بیچ ریسلنگ ورلڈ چیمپئن محمد انعام بٹ کا وطن واپسی پرشانداراستقبال

Oct 10, 2018

لاہور+گوجرانوالہ(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس +نمائندہ خصوصی) بیچ ریسلنگ ورلڈ چیمپئن محمد انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے‘ان کا لاہور ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ عالمی چیمپئن محمد انعام کا کہنا تھا کہ اپنی اس بڑی کامیابی پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، عالمی ایونٹ میں دنیا کے 5 کھلاڑی بھی اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے آئے تھے تاہم قوم کی دعاؤں اور سخت محنت کی وجہ سے اپنے عالمی ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔پہلی بار عالمی ایونٹ میں شرکت کیلئے گیا تو ہمیں ایسے سمجھا گیا کہ جیسے کوئی بہت بڑے دہشت گرد آ گئے ہیں لیکن جب ہم نے ان کے ساتھ وقت گزارا نماز بھی پڑھی تو ان کی پاکستان کے بارے میں رائے بالکل تبدیل ہوگئی، وہ غیر ملکی جو ہمیں عجیب سی نظروں سے دیکھ رہے تھے وہی پاکستان کے گن گا رہے تھے اور میرے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے تھے۔گوجرانوالہ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا ، سپورٹس بورڈ اور انتظا میہ کی بے حسی پر انعام پہلوان کے والد آبدیدہ ہو گئے ۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے تاہم سرکاری سطح پر گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ کا استقبال نہ ہو نے پر ان کے والد لا لہ صفدر آبدیدہ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انعام بٹ نے گولڈ میڈل الماری میں لٹکا نے کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے جیتا ہے سپورٹس بورڈ یا ضلعی انتظا میہ میں سے کوئی بھی اعلیٰ افسر ان انکے بیٹے کی حو صلہ افزائی کر نے کیلئے نہ لا ہور ائرپورٹ پر پہنچا اور نہ ہی گوجرانوالہ پہنچا۔

مزیدخبریں