آسٹریلیا کا اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی141سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کے دوران اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی141سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا۔ٹیسٹ کے تیسرے روز ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے پہلی وکٹ پر 142 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد کوئی کینگرو بلے باز کریز پہ ٹک سکا او ر پوری ٹیم 202رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ، یہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ کی141سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب اوپنرز کی جانب سے100رنز سے زیادہ کا آغاز ملنے کے بعد اس کی تمام10وکٹیںسکور میں مزید60رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پوویلین لوٹ گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...