یاﺅندے (این این آئی )کیمرون میں اپوزیشن اتحاد کے صدارتی امیدوار موریس کامٹو نے جیت کا دعویٰ کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس افریقی ملک میں اتوار کو ہوئے الیکشن کے نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے تاہم کامٹو نے کہا کہ انہوں نے اس الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور صدر پال بیَا کو پرامن طریقے سے اقتدار ان کے حوالے کر دینا چاہیے۔
کیمرون میں صدارتی انتخابات اپوزیشن امیدوار کامٹوکا جیت کا دعویٰ
Oct 10, 2018