کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم سرما کی 8 سبزیو ں کے بیجوں کی فراہمی 31اکتوبرتک جاری رہے گی،محکمہ زراعت

قصور(اے پی پی )محکمہ زراعت کے زیراہتمام کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم سرما کی 8 سبزیو ں کے بیجوں کی فراہمی31 اکتوبرتک جاری رہے گی اورمقررہ مدت تک اعلیٰ معیارکے بیجوں کے ہزاروں پیکٹس کی فراہمی کا ہدف مکمل کیاجائے گا۔محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ گھریلوسطح پر سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کیلئے عوام کو اعلیٰ معیار‘بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل8 سبزیوں مولی‘ گاجر‘شلجم‘ دھنیہ‘ پالک‘میتھی‘سلاد‘سرسوں کے بیجوں کے 116گرام وزنی پیکٹس 50 روپے کی رعایتی قیمت پر فراہم کئے جارہے ہیں اور یہ بیج کم ازکم 5 مرلہ کے پلاٹ میں سبزیوں کی کاشت کیلئے کافی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گھریلو سطح پر اگائی گئی انسانی سبزیاں انسانی صحت و تندرستی کی ضامن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن