خانیوال‘ محنت کش کے بیٹے کو سر میں گولیاں مار کر ابدی نیند سلادیا

خانیوال (خبرنگار‘ نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) 4نا معلوم مسلح افراد گھر میں گھس کر محنت کش کے بیٹے کو قتل کر کے فرار‘ مقدمہ درج ‘ تھانہ کہنہ کے علاقہ کوٹ حق نواز کا رہائشی فیاض اختر چن شاہ بستی میں واقعہ اپنے ہوٹل سے واپس صبح سویرے اپنے گھر پہنچا تو 4نا معلوم مسلح افراد اسکے بیٹے اویس کے سر پر پسٹل تان کر کھڑے تھے مجھے دیکھ سر پر گولی مار کر سپرتے بیٹے کو قتل کر کے پسٹل محنت کش پرتان لیے شوروویلا کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی پر محنت کش ڈر گیا ملزمان فرار تھانہ کہنہ پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ خانیوال سے نامہ نگارکے مطابق اویس کی والدہ کی مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں نامعلوم افراد نے انکے بیٹے کو نا حق قتل کیاہے انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پولیس تھانہ کہنہ نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن