مقبوضہ کشمیرکے ان علاقوں میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ جہاں منعقد کیا جارہا ہے ۔ ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی ہے ۔ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عوام سے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے نام پر بھارت کی طرف سے منعقد کی جانیوالی اس فوجی مشق سے دور رہیں۔رہنمائوں نے بندوق کی نوک پرمنعقد کئے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے کو عوام کی طرف سے مسترد کئے جانے کی تعریف کی۔اُدھر ،انتخابی ڈھونگ کوکامیاب بنانے کے لئے انتظامیہ نے تقریباً تمام حریت رہنماؤں کو قیدیاگھروں میں نظربند کردیاہے۔