پسرور: بی ایس ایف نے 41 سالہ پاکستانی کو درانداز قرار دیکر ورکنگ باؤنڈری سے گرفتار کر لیا

پسرور (نامہ نگار) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سیالکوٹ جموں ورکنگ بائونڈری کے قریب کھڑے ہوکر مقبوضہ کشمیر کی طرف دیکھنے والے 41 سالہ پاکستانی سیلز مین کو درانداز قرار دے کر پکڑ لیا۔ واقعات کے مطابق گوہد پور سیالکوٹ کا رہائشی حسنین فاروق ایک دکان پر بطور سیلز مین کام کرتا ہے۔ اس کو اس وقت پکڑ لیا گیا جب وہ سچیت گڑھ ورکنگ بائونڈری کے قریب تھا۔ بی ایس ایف نے اس کی مکمل تلاشی لی مگر اس کے قبضے سے کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہوسکی جس پر اسے پاکستان رینجرز کو واپس کرنے کی بجائے رنبیر سنگھ پورہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ گزشتہ17روز میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے تیسرے پاکستانی کو ورکنگ بائونڈری کے پار دیکھنے پر گرفتار کرلیا۔ قبل ازیں بی ایس ایف نے3اکتوبر کو اکھنور کے قریب ایک نو عمر پاکستانی نوجوان اور 21ستمبر کو چندوچک کے قریب ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...