چناب نگر میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس آج شروع ہو گی‘ کل فضل الرحمن بھی خطاب کرینگے

Oct 10, 2019

چناب نگر (نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام آل پاکستان 38 ویں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر آج 10؍ اکتوبر سے مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں نہایت ہی تزک و احتشام سے ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے داخلی راستوں کو خوش آمدید کے دیدہ زیب بینروں سے مزین کیا جا چکا ہے۔ کانفرنس کے جمیع امور اور جملہ انتظامی معاملات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ ختم نبوت کے رضا کاروں نے پنڈال کے چاروں اطراف میں سکیورٹی کے تمام تر انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔ شرکائے کانفرنس کے لئے وسیع و عریض پنڈال، فری ڈسپنسری، پارکنگ، فوڈ اینڈ واٹر سپلائی جیسے بیسیوں شعبوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ شرکاء کو سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی اور واک تھرو گیٹس سے گزار کر جامہ تلاشی کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت ہو گی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں مولانا عزیز الرحمٰن جالندھری، مولانا اللہ وسایا اور مولانا غلام مصطفی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی، جناب سراج الحق اور مولانا صاحبزادہ شاہ اویس احمد نورانی سمیت ملک بھر کی ممتاز مذہبی و روحانی شخصیات کا ایمان پرور خطاب ہوگا۔ فضل الرحمنٰ جمعہ کو چناب نگر پہنچیں گے اور کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ کانفرنس عقیدہ ختم نبوت کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمٰن ثانی ، مولانا قاضی احسان احمد اور مفتی محمد راشد مدنی نے صحافیوں سے کانفرنس کے تفصیلی شیڈول پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی پانچ نشستیں ہوں گی۔ مختلف نشستوں کی صدارت مولانا سید سلمان بنوری، صاحبزادہ عزیز احمد، صاحبزادہ خلیل احمد خانقاہ سراجیہ کندیاں، مولانا سید جاوید حسین شاہ، مولانا قاری محمد یاسین فیصل آباد، مولانا سعید یوسف پلندری، صوفی محمد دین گوجرہ، مولانامفتی شہاب الدین موسی زئی شریف، مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی، مولانا محب اللہ لورالائی، مولانا مفتی محمد حسن، مولانا فضل محمد، پیر رضوان نفیس، مولانا عبدالمجیب بیر شریف اور دیگر مشائخ عظام فرمائیںگے۔ 10؍اکتوبر کو کانفرنس کا باقاعدہ آغاز صبح دس بجے نائب امیر مرکزیہ صاحبزادہ خواجہ عزیز احمدکے افتتاحی بیان سے ہو گا۔ افتتاحی سیشن سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد کراچی، مولانا توصیف احمد حیدر آباد ،مولانا مختار احمد تھرپارکر، مولانا تجمل حسین نواب شاہ، مولانا عبدالحکیم نعمانی چیچہ وطنی، مولاناعبدالستار گورمانی خانیوال، مولانا غلام حسین جھنگ، مولانا عبدالنعیم لاہور، مولانا فقیر اﷲ اختر، مولانا محمد طیب اسلام آباد، مولانا محمد طارق معاویہ، مولانا فضل الرحمن منگلا، اور مولانا محمد ضیاء الدین آزاد سمیت دیگر کئی حضرات خطاب فرمائیں گے۔ دوسری نشست ظہر کی نماز کے بعد ہو گی۔ جس سے حضرت پیر ناصر الدین خاکوانی، مولانا محمد اعجاز مصطفی کراچی، پیر عبدالرحیم نقشبندی چکوال، مولانا قاری جمیل احمدبندھانی سکھر، مولانا مفتی خالد محمود کراچی، مولانا اشرف علی راولپنڈی خطاب فرمائیں گے۔عصر کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوگی۔ شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا شرکاء کے تحریری سوالات کے جوابات دیں گے۔ مغرب کی نماز کے بعد معروف روحانی شخصیت مولانا محمد اجمل قادری، قاضی ارشد الحسینی مجلس ذکر کرائیں گے۔ عشاء کی نماز کے بعد مولانا محمد یوسف خان، جمعیت علماء پاکستان کے شاہ اویس نورانی، جمعیت اہلحدیث کے مولانا سیدضیاء اللہ شاہ بخاری، انجینئر ابتسام الٰہی ظہیر، جمعیت علماء اسلام کے مولانا محمد امجد خان،ڈاکٹر عتیق الرحمن، شیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف اسلام آباد، مولانا قاضی مشتاق احمد، قاری عبدالوحید قاسمی،جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا حامد الحق حقانی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا بشیر احمد شاد، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کے علاوہ مولانا فضل الرحمان درخواستی و دیگر حضرات خطاب فرمائیں گے۔ 11 /اکتوبر صبح کی نماز کے بعدشیخ الحدیث مولانا منیر احمد منور درس قرآن ارشاد فرمائیں گے۔بعد از فجر شیخ الحدیث مولانا منیر احمد منور درس ، جبکہ مولانا محمد اسحاق ساقی بہاولپور، مولانا محمد قاسم سیوطی، مولانا محمد وسیم اسلم، مولانا محمد خالد عابد، مولانا محمدعارف شامی، مولانا محمد خبیب، مولانا محمد اقبا ل ڈیرہ غازی خان، مولانا عبدالرزاق اوکاڑہ، مولانا محمداویس کوئٹہ، مولانا محمد حنیف سیال، مفتی خالد میرکشمیر، مولانا عبدالرشید غازی فیصل آباد، مولانا محمد نعیم خوشاب، مولانا ظفر اﷲ سندھی اور نماز جمعہ سے مولانا فضل الرحمن درخواستی، مفکر ختم نبوت مولانا عزیز الرحمن جالندھری اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی پشاور خطاب فرمائیں گے۔اور بعد نماز جمعہ آخری نشست منعقد ہوگی۔ جس میں پیر ذوالفقار احمد نقشبندی ، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن خطاب فرمائیں گے۔ علاوہ ازیں نعتیہ کلام سید سلمان گیلانی، حافظ محمد شریف منچن آبادی، مولانا شاہد عمران عارفی، مولانا محمد قاسم گجر، فیصل بلال حسان، امین برادران و دیگر نامور شعراء پیش کریں گے۔

مزیدخبریں