بھارتی فوج جعلی، چند ہفتوں تک جنگ کر سکتی ہے: سابق انڈین جج

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی فوج کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے۔ بھارتی فوج صرف چند ہفتوں تک جنگ کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا رافیل طیاروں پر جشن منانے سے حقیقت نہیں بدلتی۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج جعلی ہے۔ ان کا کہنا تھا بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے اور بھارتی فوج صرف چند ہفتوں تک جنگ کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن