اسلام آباد : حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یٰسین ملک ایک جدوجہد کا نام ہے وہ بھارتی ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم، کرفیو اور تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن ختم کرانے کیلئے آگے بڑھے اور مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور خوراک کی قلت کا نوٹس لے۔
حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ لیکن کشمیری عوام بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں، کشمیر کے منقسم خاندانوں کا مطالبہ ہے کہ رابطے بحال کیے جائیں تاکہ وہ اپنے پیاروں سے بات کرسکیں۔۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ لائن آف کنٹرول کے قریب دھرنے میں بیٹھے ہیں، کشمیر کے جسکول دھرنے میں شریک لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پر امن شہری ہیں مگر کب تک لاشیں اٹھائیں گے۔ خونی مودی کشمیریوں کو مار رہا ہے، پر امن قیادت کو قتل کیا جارہا ہے، کشمیر دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے، جان بوجھ کر اسے حل نہیں کیا جارہا ہے۔