قزاقستان میں5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

الماتے (اے پی پی) قزاقستان میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجکر 49 منٹ پر آیا۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ سے کسی جان مال کے نقصان کی فی الحال کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن