چینی صدر کا دورہ بھارت، مودی سے غیر رسمی ملاقات چنئی میں ہو گی

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ اس ہفتے بھارت کے اپنے ایک دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے ایک غیر رسمی ملاقات کریں گے۔ نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ چینی صدر گیارہ اور بارہ اکتوبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔ دونوں ہمسایہ ممالک کی یہ سربراہی ملاقات ایک ایسے وقت پر ہو گی جب بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر سے متعلق نئی دہلی حکومت کے پانچ اگست کے اعلان کے بعد سے چینی بھارتی روابط میں تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس دورے کے دوران نئی دہلی اور بیجنگ کے مابین اور قریبی اشتراک عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...