لاہور (نیوزرپورٹر) لیب ٹاپ سکیم میں شہباز شریف کو کلین چٹ دی چکی ہے۔14ماہ میں پنجاب اسمبلی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔پنجاب کی پہلی اسمبلی ہے جس میں منظورشدہ بلز کی تعداد کم اور التواء کے شکار بلز زیادہ ہیں۔کابینہ کا کام قانون سازی کرنا ہے پنجاب کابینہ 20کے قریب بلز بھجواچکی ہے تمام بلز التواء کا شکار ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میاں اسلم اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاپنجاب کابینہ کے ہر اجلاس میں شہباز شریف دور کی خامیاں تلاش کرنی کی کوشش کی جاتی ہے۔14ماہ بعد بھی پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا عمل مکمل نہیں ہو چکا۔اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانے کا وعدہ وفا نہیں ہو سکا۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کے قیام کے بغیر تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا قیام بلاجواز ہے۔پنجاب کابینہ 14ماہ بعد بھی کسی ایک محکمے کی پالیسی بنانے میں ناکام رہی ہے۔پنجاب کابینہ کے جلاس میںڈینگی سے ہلاکتوں کی ذمہ دار ی کسی پر بھی نہیں ڈالی مطلب سب اجتماعی طور پر ذمہ دار ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا مطلب حکومت کے پاس بیچنے کیلئے چورن نہیں ہے۔
14ماہ میں پنجاب اسمبلی کی کارکردگی مایوس کن رہی:عظمیٰ بخاری
Oct 10, 2019