جولائی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، بجلی فی یونٹ ایک روپے 78پیسے مہنگی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) نیپر ا نے بجلی سستی اور مہنگی کرنے کے نوٹی فکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ صارفین سے اکتوبر کے بجلی بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔صارفین پر 24ارب 60کروڑ روپیاضافی بوجھ پڑے گا۔صارفین کو اکتوبر کے مہینے کے بلوں میں ریلیف منتقل کیا جائے گا۔ جون فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی میں صارفین کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ریلف ملے گا۔جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 13پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری جو ن اور جولائی میں بجلی سستی اور مہنگی کا اطلاق لائف صارفین پر نہیں ہو گا نیپرااضافے اورکمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو۔

ای پیپر دی نیشن