اوپن یونیورسٹی میں تین روزہ " یوروپاک عالمی کانفرنس" کل سے شروع ہوگی

Oct 10, 2019

اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں'سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن' پر تین روزہ دوسری" یوروپاک عالمی کانفرنس"جمعہ 11۔اکتوبر کو شروع ہوگی جس میں سپورٹ سائنس کے میدان میں قومی و بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔ سرحد یونیورسٹی ٗ پشاور اپنی نوعیت کی یہ اہم ایونٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کررہی ہے۔کانفرنس کی تیاریوں پر بریفنگ اجلاس ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ٗ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔انہوں نے سرحد یونیورسٹی ٗ پشاور کے وائس چانسلر کو کانفرنس کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سرحد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ انجنئیر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمن نے کانفرنس کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنے پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا شکریہ ادا کیا۔ اس کانفرنس میںجرمنی ٗ فرانس ٗ چین ٗ کولمبیا ٗ مصر ٗ ہنگری ٗ سلووینیا ٗ جمہوریہ چیک اور امریکہ سے ماہرین شرکت کریں گے۔اِس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر کے نامور سائنسدانوں ٗ اسکالرز ٗ محققین اور ماہرین کو اکٹھا کرناہے تاکہ وہ کھیلوں اور صحت کے علوم کے بارے میں نظریاتی اور عملی دونوں طرح کے علمات کا اشتراک اور تبادلہ خیال کرسکیں۔کانفرنس کے کلیدی مقررین کھیلوں اور صحت سے متعلق امور پر اظہار خیال کریں گے، اختتامی تقریب اتوار 13اکتوبر کو منعقد ہوگی۔

مزیدخبریں