عراق:وزیراعظم کامظاہرین کی ہلاکت پر 3روزہ قومی سوگ کااعلان

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مظاہرین کی ہلاکت پر تین روزہ قومی سوگ کااعلان کیاہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مظاہرین پرگولی چلانے والوں کو سزا دی جائے گی کیونکہ حکومت نے مظاہرین پرگولی چلانے کاحکم نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت سینکڑوں بدعنوان عہدیداروں کے نام تحقیقات کے لئے عدلیہ کے حوالے کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن