ڈپٹی سپیکر قو می اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر اسلام آباد پرقبضے کی کوشش کرنا مناسب نہیں ۔کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں، انہیں آئندہ بھی سپریم کورٹ سے امید ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں سب کو احتجاج کا حق ہے لیکن مذہب کی آڑمیں احتجاج نامناسب ہے ،اسلام کے نام پر اسلام آباد پر قبضے کی کوشش کرنا مناسب بات نہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی جانب سے نااہلی کے خلاف دائر درخواست پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا تھا اور حکم دیا تھا کہ وہ بدستور رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔
سپریم کورٹ سے امیدہے,اسلام کے نام پر اسلام آباد پر قبضے کی کوشش مناسب نہیں:قاسم سوری
Oct 10, 2019 | 12:21