اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)مشیر وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے اہم ترین قومی منصوبہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی غیرجانبدار اور صاف شفاف مانیٹرینگ اس پروگرام کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔وفاقی وزارت سے بروز بدھ کو جاری اعلامیے کے مطابق، وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بین الاقوامی ماحولیاتی ادارے انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آفنیچر پاکستان، ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈایگریکچر اداروں کے نمائندے کے ساتھ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری حسن ناصر جامی اور جوائنٹ سیکریٹری سلیمان وڑائچ موجود تھے۔ان اداروں کے نمائندوں سے مخطاب ہوکر مشیر ملک امین اسلم نے کہا کہ یہ تینوں ادارے انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آفنیچر پاکستان، ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈایگریکچر آپس میں مل کرمیں ایک مشترکہ کنسورشیم کے ذریعے اور تمام متعلقہ صوبائی محکوموں کی تجاویز کی روشنی میں ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی غیرجانبدار اور صاف شفاف مانیٹرینگ کے لیے ایک جامع منصوبہ وضع کریں۔ان اداروں کے نمائندوں نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی غیرجانبدار اور صاف شفاف مانیٹرینگ کے لیے ایک جامع اور قابل عمل مانیٹرینگ کا نظام وضع کریں گے۔
ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی شفاف مانیٹرنگ ناگزیر ہے، امین اسلم
Oct 10, 2019