دوسرا ٹی ٹوئنٹی، صدر علوی نے کھلاڑیوں، آفیشلز میں پنک ربن تقسیم کئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ خصوصی/ نیوز رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا ٹیم کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے ٹاس کے فوری بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ڈے کے ربن لگائے جبکہ اس موقع پر تمام کھلاڑیوں سے انہوں نے مصافحہ بھی کیا۔ خواتین میں بریسٹ کینسر کے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں پنک ڈے منایا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جو میچ کے مہمان خصوصی تھے نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ساتھ ملکر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز میں پنک ربن تقسیم کیے۔ قبل ازیں لاہور آمد پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا۔ جسکے بعد دونوں راہنماؤں کے درمیان گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں سیاسی سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے کمشنر جاوید اقبال بخاری، عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور ڈاکٹر ہمایوں پرویز سمیت دیگر نے بھی ملاقات کی جن سے گفتگو کے دوران چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے ہر معاملے کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے لیکن وہ عوام کو گمراہ کر نے کے اپنے مشن میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی اور پاکستان اسی طر ح ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشوز پر بھی پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت نے پوری دنیا میں کشمیر ی عوام کا بھر پور مقدمہ لڑا ہے جو بھارت کوہضم نہیں ہو رہا اسی وجہ سے بھارت ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کے خلاف سازشیں کر نے میں مصروف ہے۔ ہم نے پہلے بھارت کو ہر محاذ پرشکست دی ہے اب بھی بھارت کو اس کے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت پر منہ کی کھائے گا، انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کا دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے پاکستان میں ترقی او رخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...