ٹیلی کام فاؤنڈیشن اپنے سکول پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں بھی قائم کرے،خالد مقبول

Oct 10, 2019

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ٹیلی کام فاونڈیشن (ٹی ایف) کی مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ ٹیلی کام فاونڈیشن اپنے سکول ملک کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں بھی قائم کرے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے بدھ کو یہاں ٹیلی کام فاونڈیشن کمپلیکس کا دورہ کیا۔ سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر ٹیلی کام فاونڈیشن نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو ٹی ایف کی ورکنگ اور فنگشنگ پر بریفنگ دی۔انہوں نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ ٹیلی کام فاونڈیشن سکول سسٹم کے تحت 12 شہروں میں ٹی ایف سکول ہیں جہاں بچوں کو معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔ایم ڈی ٹی ایف نے وفاقی وزیر کو ٹیلی کام فاونڈیشن کے فیوچر کے منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے ٹیلی کام سکول سسٹم کی تعریف کی اور دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی ٹی ایف سکول قائم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے وزارت آئی ٹی کی طرف سے ٹیلی کام فاونڈیشن کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ بھی کیا۔

مزیدخبریں