اسلام آباد/ سٹاف رپورٹر/پاکستان اور انڈونیشیاء نے دستیاب فورمز کے ذریعے تعاون کو مزیدمضبوط کرنے اور وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق انڈونیشیا کے وفد نے پاک۔انڈونیشیا سکیورٹی ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔انڈونیشیا کے وفد نے سیکرٹری وزارت دفاع سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک انڈونیشیا دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک انڈونیشیا سیکورٹی ڈائیلاگ میں انڈونیشیا کے وفد کی قیادت سفیر (ر) لطفی راوئف نے کی۔پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ نے وفد کی قیادت کی۔ ڈائیلاگ میں کاوئنٹر ٹیررزم فنانسنگ، کاوئنٹر وائلنس ایکسٹریمزم، ڈی ریڈیکلائزیشن، میری ٹائم سکیورٹی، سائبر سکیورٹی پر بات چیت کی گئی ۔انٹیلی جنس تعاون، اینٹی نارکوٹکس تعاون، انسانی سمگلنک کے خلاف اقدامات اور دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔فورم کا اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق، مشترکہ اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔انڈونیشیا کے وفد کے سربراہ دفتر کارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری اور جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد عاصم سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔