سمندری طوفان ہاگی بِیس کا جاپانی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خدشہ

 سمندری طوفان ہاگی بِیس کے اختتام ہفتہ پر جاپان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ہاگی بِیس، اوگاساوارا جزائر کے نزدیک سمندرمیں شمال۔شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔خدشہ ہے کہ ہاگی بِیس ہفتے اور اتوار کو مشرقی اور مغربی جاپان پہنچے گا اور ہو سکتا ہے کہ یہ علاقہ اِس کی زد میں آجائے۔جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس طوفان سے منگل کواوگاساوارا جزائر کے گِرد 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گیاورسمندر میں 10 میٹر تک لہریں بلند ہوں گی۔ ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں کے مکینوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن