شہبازشریف صاحب میں آپ کے ہتک عزت کے دعوے کا منتظر ہوں:شہزاداکبر

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاداکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف صاحب میں آپ کے ہتک عزت کے دعوے کا منتظر ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے اپنے ٹویٹ  میں کہا ہے کہ شہبازشریف صاحب، آپ کے ہتک عزت کے دعوے کا منتظر ہوں،شہبازشریف نے آصف زرداری کی طرح مجھے بھی لندن کی سڑکوں پر گھسیٹنے کی دھمکی دی تھی،کئی ماہ ہوچکے ہیں، شہبازشریف نے اب تک میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ  دائر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا  کہ میں نے جولائی میں ہی کہہ دیا تھا کہ ان میں مجھ پر کیس کرنے کی ہمت نہیں ہے،شہبازشریف نے کیس کرنا تو درکنار، مجھے ایک خط تک نہیں لکھا،ان کا مجھ پر کیس دائر نہ کرنا ان کیخلاف خبر کی اپنے آپ ہی تصدیق ہے۔

ای پیپر دی نیشن