قومی ٹیم ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

 پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز ارحمن نے کہا ہے کہ 7 رکنی قومی ٹیم ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ آئندہ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائے گی جس میں 16 ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا ، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکائو شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں محمد صالح، احمر عباس سڈھرا، علی سوریا، امجد محمود، عبداللہ، دنیال شاہ اور ساجد شاہ شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ خواجہ احمد بطور منیجر ہونگے۔ قومی ٹیم 19 اکتوبر کو کویت رووانہ ہوگی.
 
 

ای پیپر دی نیشن