ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)چیف آفیسر تحصیل کونسل ننکانہ عزیر انور اور اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو کی زیر نگرانی ہیڈ بلوکی روڈ پر ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن کیا گیا، لاکھوں روپے مالیت کی 7کنال سے زائد کی اراضیٰ قبضہ گروپوں سے واگزار کروا لی گئی اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ ضلع بھر میں ناجائز قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ابتک کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں ایکڑ زمین قبضہ گروپوں سے واگزار کروائی گئی ہے۔
ننکانہ :ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی لاکھوں مالیت کی اراضی وگزار
Oct 10, 2020