لیاقت با غ راولپنڈی میںواکنگ ٹریک پر ریت کاخاکہ ڈال دیا 

 پی ایچ اے آفس اور نرسری کے نام پرپارک کے بڑ ے رقبے پر عمارت کھڑی کر دی گئی
راولپنڈی(خصوصی نمائندہ)لیاقت با غ راولپنڈی میں صبح کے وقت واک کرنے والے سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ۔ دوسری جانب پارک کی زمین پر قبضہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ پی ایچ اے آفس اور نرسری کے نام پر بڑ ے رقبے پر عمارت کھڑی کر دی گئی ہے جبکہ اس عمارت کے لئے لان کے طورپر بڑے حصے پر باڑ لگا کر بھی عوام کو وہاں جانے سے روک دیا گیا ہے ۔ واکنگ ٹریک پر بجری ڈالنے کی بجائے انتظامیہ نے وہاں ریت کاخاکہ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے وہاں واک کرنے کیلئے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ رش کے وقت جب لوگ تیز چلتے ہیں یا پھر نوجوان دوڑ لگاتے توگرد وغبار سے سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے ۔ ریسکیو 1122اور مختلف کیڈٹ اکیڈمیوں کے بچے وہاں ورزش کرنے کیلئے آتے ہیں اور جب درجنوں کی تعداد میں یہ لوگ دوڑ لگاتے ہیں تو پھر وہاں سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے ۔ پارک میں آنے والے شہروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے جس طرح پہلے پارک میں باریک بجری ڈالی جاتی رہی ہے اس سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے انتظامی کی نااہلی کی وجہ سے پارک اپنا حسن کھو رہا ہے اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، آوارہ کتے بھی پار ک میں جابجا پھرتے رہتے ہیں جس سے ایک خوف کا ماحول بھی بناہوا ہوتا ہے ۔ پانچ سے زائدملازمین پارک کی حفاظت کیلئے رکھے ہوئے ہیں جو پارک میں کم افسروں کے گھروں پر ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن