سٹی زون میں گلی اور سب سیکٹروں کی سطح پر سٹریٹ واچرزسسٹم رائج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے سٹی زون میں کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے گلی اور سب سیکٹروں کی سطح پر سٹریٹ واچرزسسٹم رائج کرنے کا فیصلہ کرلیاآئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ان سکواڈز کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید، ایس ایس پی سی ٹی ڈی،ایس پی سٹی،چیمبر آف کامرس اور مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران نے بڑی شرکت کی آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری وسائل بروئے کار لا رہی ہے سٹریٹ واچرز اپنی گلی اور سب سیکٹرز کے حوالے سے پولیس اور عوام کے مابین رابطوں کا کردار ادا کریں گے۔ جو نہ صرف پولیس کی جانب سے عوام کی آگاہی میں معاون و مددگار ثابت ہوں گے بلکہ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات میں پولیس کی معاونت کریں گے سٹریٹ واچرز پولیس کو گلی محلوں میں موجود سیکیورٹی گارڈز،گھروں میں کام کرنے والے ملازمین اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے کمیونٹی پولیسنگ کے اس جدید نظام میں بہتر ہم آہنگی کے لئے موبائل ایپ کے ذریعے آپس میں مکمل اور ہمہ وقت رابطے میں رہیں گے، (سٹریٹ پٹرول یونٹ )جدید آلات سے آراستہ50 موٹرسائیکل سواروں پر مشتمل ایک دستہ قائم کیا گیا ہے جو شام کے وقت مختلف سیکٹرز اور مارکیٹس میں رش کے اوقات میں گشت و چیکنگ کریں گے ہردستے میں دو موٹرسائیکلوں پرچار پولیس اہلکار سوار ہوں گے جو سٹریٹ کرائم کا تدارک کریں گے، (ائیر پٹرول یونٹ) 4ڈرون کیمروں پر مشتمل ہوگا ان ڈرون کیمروں کی مدد سے سٹریٹ کرائمزجس میں پرس و موبائل چھیننے کے واقعات، واکنگ ٹریلزپر سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اورراستہ بھول جانے والے لوگوںکی تلاش کے لئے ڈرون کیمروں کو ریسیکیو آپریشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا،تمام سپیشل سکواڈز ایس پی سٹی زون کی سربراہی میں کام کریں گے

ای پیپر دی نیشن