امریکہ نے 18 ایرانی بنکوں پر پابندیاں لگا دیں: معاشی دہشتگردی ہے‘ تہران

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے ایران کے 18 بنکوں پر معاشی پابندیاں عائد کر دیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں سے ایرانی بنکوں کے ساتھ کاروبار کرنے والے غیرملکی بنک بھی متاثر ہوں گے اور ایرانی بنک عالمی معاشی نظام سے کٹ کر رہ جائیں گے۔ ایرانی سفیر نے بنکوں پر پابندیوں کی مذمت کرتے کہا کہ پابندیوں کے ذریعے امریکہ معاشی دہشتگردی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے متعدد ایرانی بینکوں پر تازہ ترین امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ جمعرات کے روز 18 ایرانی بینکوں پر امریکی پابندیوں کے اعلان پر جواب دیتے ہوئے ظریف نے کہا کہ امریکہ نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران خوراک اور ادویات کی ادائیگی کیلئے ہمارے باقی چینلز کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ ان کا یہ بیان نقل کیا گیا ہے کہ ایرانی اس تازہ ترین ظلم سے بھی بچ نکلیں گے لیکن آبادی کو فاقے سے دوچار کرنے کی سازش کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...