تھائی لینڈ نہ بھیجا تو میانمار کے شہری کو سیکرٹری داخلہ کیساتھ بھیج دینگے: جسٹس محسن کیانی 

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید میانمار شہری بین الاقوامی منشیات فروش ابراہیم کو کو تھائی لینڈ منتقل کرنے سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کیس میں آئندہ سماعت تک وزارت داخلہ کو ابراہیم سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ ابراہیم کوکو ساڑھے تین سال سے جیل میں ہے اور عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہورہا،آئندہ سماعت تک کوئی فیصلہ نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ کو طلب کریں گے،جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے کہ ابراہیم کو جیل سے بلوا کر سیکرٹری داخلہ کے ساتھ بھیج دیں گے، سیکرٹری داخلہ ابراہیم کوکو کو گھر لے جائیں یا پھر جہاں مرضی،ابراہیم کوکواب مزید جیل میں نہیں رہے گا، عدالت نے کہاکہ 2016 کو فیصلہ دیا جس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا،ابراہیم کوکو35 سال قید کی سزا اپنے ملک میں کاٹے گا پاکستان میں نہیں،اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے کہاکہ ہم ابراہیم کوکو کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے تیار ہیں پر دستاویزات کا مسئلہ ہے،جس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ ابراہیم کوکو کو تو تھائی لینڈ والے بھی اپنا شہری نہیں مانتے،ہمارے ملک میں جعلی دستاویزات بنانے والے بے شمار ہیں،اب اگر ہالی ووڈ کوئی دہشتگردوں پر فلم بناتا ہے تو وہ پاکستان پر ہوتی ہے،ایک کام کریں آپ ابراہیم کوکو کو شناختی کارڈ دے دیں تاکہ وہ یہاں ہیروئن بیچتا پھرے، محسن اختر کیانی نے کہاکہ جو افسر تھائی لینڈ کو ڈیل کر رہا ہاں وہ عدالت میں پیش ہو،عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...