حکومت ڈرنے والی  ہے نہ اپوزیشن کی دھمکیوں سے کوئی خطرہ: پرویز خٹک

Oct 10, 2020

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ)  وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم موجودہ حکومت پر ایک پائی  کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتی۔  پی ڈی  ایم سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ اپوزیشن کی دھمکیوں سے حکومت ڈرنے والی نہیں۔ اپوزیشن استعفے  دینا چاہے تو شوق سے دیں۔ جلسے جلوس  کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ ملک کو غیرمستحکم کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے۔ متحدہ اپوزیشن  کی تحریک شروع  ہونے سے پہلے کئی مسائل سے دوچار ہے۔

مزیدخبریں