ابھی شطرنج شروع ہوئی ہے‘ اپوزیشن ہماری چال کا انتظار کرے: فواد چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ریاست پاکستان کے خلاف بیانیہ دیا جس پر مسلم لیگ ن کا ورکر ناراض ہے۔ ہماری حکومت عملی سامنے آنے پر مسلم لیگ ن کو معلوم ہو گا انہوں نے کتنے مشکل کھیل میں ہاتھ ڈالا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شطرنج کا کھیل شروع ہوا ہے۔ ہماری باری کا انتظار کریں۔ اپوزیشن کو تحریک چلانے میں مکمل آزادی ہے۔ جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ عثمان بزدار پارٹی پالیسی ہی فالو کریں گے اور وہ اس پر یقین بھی رکھتے ہیں۔ نواز شریف اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ ورکرز گرفتاریاں دیں۔ نواز شریف کی خواہش بڑی معصوم سی ہے جب پیسہ ملک سے باہر جاتا ہے تو پتہ چل ہی جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن