لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتما م اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے مغلپورہ سے لیکرشالامارباغ چوک تک پر’’ تحفظ ناموس رسالت ؐ ‘‘ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی رہنماصاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی نے کی، جن کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ گستاخ رسول ساون مسیح کی رہائی سے عاشقان رسول ؐکے دل زخمی ہوئے ہیں۔موجودہ دورِ حکومت میں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائے جانے کے باوجود بھی رسول اللہ کے چار گستاخوں رہا کیا جا رہا ہے حکمران سن لیں ساری عزتیں رسول اللہ سے وفا میں وابستہ ہیں۔تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کا ہر کارکن تحفظ ناموس رسالت کے لیے ہر وقت تیار رہے یہاں تک کہ اپنی جان بھی قربان کرنی پڑے تو کر دے۔ ملک پاکستان طویل جدوجہد کے بعداسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے۔اکابرین اہلسنت نے بے مثال قربانیاں دے کر پاکستان بنایاہے۔ ہم اس ملک میں مقدسات کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔کئی ہفتے گزرجانے کے باوجود ابھی تک صحابہ و اہلبیتؓ کے مبینہ گستاخ گرفتار نہیں کیے گئے جبکہ ان پر پہرا دینے والے سربراہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو دو ماہ سے زائد بلاجواز پابند سلاسل کیا ہوا ہے۔
سزایافتہ گستاخ کی رہائی پر امت کے دل زخمی ہیں:ہاشم علی مرتضیٰ
Oct 10, 2020