عوام باشعور‘ نوازشریف‘ زرداری کے بہکاوے میں نہیں آئینگے:ناصر سلمان

لاہور( نیوز رپورٹر)وائس چیئرمین شکایت سیل وزیراعلی پنجاب ناصر سلمان نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام آل زرداری اور شریف خاندان کے بہکاوے میں آکر سڑکوں پر نہیں آئیں گے، پاکستان نے جیسے کورونا پر قابو پایا وہ حکومت کی بہترین پالیسی تھی، اپوزیشن ہمیشہ کورونا میں لاک ڈاون کی حمایت کرتی رہی اب وہ خود سٹرکوں پر ہے، نواز شریف برطانیہ میں سیرسپاٹوں میں مصروف ہیں، نواز شریف فوری طور پر عدالتوں کے سامنے پیش ہو، وزیر اعظم عمران خان ایسا قانون بنانے رہے ہیں جس میں چور این آر او نہیں لے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن