منی آرڈرز بھیجنے کی حد 10ہزار سے50ہزار روپے کر دی گئی 

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ڈاک خانوں سے منی آرڈرز بھیجنے کی حد 10ہزار  روپے سے بڑھا کر50ہزار روپے کر دی گئی،عوام میں خوشی کی لہر،تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے ڈاک خانوں سے اندرون ملک قبل ازیں منی آرڈر بھیجنے کی زیادہ سے زیادہ حد دس ہزار روپے تک تھی جو اب بڑھا کر50ہزار روپے کر دی گئی ہے جس سے ڈاک خانوں کی سالانہ آمدنی میں بھی خاطرخواہ اضافہ متوقع ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ڈاک خانوں سے منی آرڈر بھیجنے کی حد بہت کم ہونے کے باعث عوام میں موبائل فون کمپنیوں کے ذریعے اندرون ملک رقوم بھینے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا تھا جس کے باعث وزارت مواصلات نے نے گزشتہ روز سے ڈاک خانوں سے منی آرڈر بھیجنے کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...