کرونا میں خدمات کے دوران شہید ہونے والے رضاکاروں کے لواحقین کا خیال رکھیں گے: عبدالشکور

لاہور (پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کورونا وبا میں شب و روز خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے الخدمت کمپلیکس لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر سراج الحق تھے۔ ’’اعتراف خدمت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کی۔جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ،سیکرٹری جنرل شاہد اقبال،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم، پیماکے صدر ڈاکٹر خبیب شاہد،ملک بھر سے الخدمت رضاکاروں اور شہید رضاکاروں کے ورثاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔محمد عبدالشکور نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے پوری قوم کے ساتھ ملکر جس طرح کورونا کو شکست دی اس کی مثال نہیں ملتی۔ہم تمام رضاکاروں اور ان کے ورثاء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...